بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، وزیراعظم

منگل 25 فروری 2020 21:07

بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے،بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا زیروآوراجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار اور ہنرمند پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں بے نظیر ائیرپورٹ کے اطراف میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کی اونچائی کے حد کا تعین کرنے، مہرعلی شاہ کی بطور کمشنر انڈس واٹر مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولز آف بزنس میں ترمیم، صدر مملکت عارف علوی، اختر مینگل اور سینٹر جہانزیب جمالدینی کی سیکیورٹی کے علاوہ دیامیر، بھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئی433 ممنوعہ بورلائسنس اجراء کی منظوری دی گئی، جب کہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابسطہ افراد کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا، کابینہ ارکان کوسفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں