طویل عرصہ بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کی 40 منٹ کی ملاقات

سول ملٹری لیڈر شپ کے درمیان غلط فہمیاں اور سرد مہری ختم،ملاقات میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے عمران خان اور جنرل قمر جاوید کی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 فروری 2020 11:22

طویل عرصہ بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کی 40 منٹ کی ملاقات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کے مابین ملاقات نہیں ہوئی تھی،جب ترک صدر پاکستان آئے تو اس وقت بھی ایک دن آرمی چیف موجود تھے تو ایک دن وزیراعظم یعنی کے ترک صدر کے دو روزہ دورے کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم کسی موقع پر اکٹھے نہ ہوئے جس کے بعد چہ مگوئیاں بھی شروع ہوئیں۔

صابر شاکر نے مزید کہا کہ گذشتہ روز 27 فروری کے دن کی مناسبت سے وزیراعظم آفس میں تقریب تھی۔تقریب میں سروسز چیف،ڈپلومیٹس کی بڑی تعداد اور تینوں افواج کے سربراہان موجود تھے،تقریب کا آغاز 5 بجے ہونا تھا تاہم یہ تقریب 40منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ہاؤس فل تھا بس دو نشستیں خالی تھی ،چالیس منٹ بعد آرمی چیف اور وزیراعظم داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں کے مابین ملاقات ہو رہی تھی۔

یہ ملاقات کافی عرصے بعد ہوئی،ہماری اطلاعات کے مطابق ملاقات میں کئی باتیں زیر بحث آئیں،خاص طور پر بیرونی معاملات پر گفتگو ہوئی،افغان معاہدے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،وزیراعظم عمران خان قطر اہم پیغام پہنچانے گئے وہاں پر امریکی وزیر خارجہ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات کی اس حوالے سے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے مابین گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی،بھارت کے ساتھ نمٹنے سے متعلق بھی موضوعات زیر بحث آئے کہ ان حالات میں پاکستان نے کیا کرنا ہے،بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی گفتگو ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے بعد کیا کرنا چاہئیے۔جب کہ کئی غلط فہمیاں بھی دور ہوئیں۔صابر شاکر نے مزید کہا کہ عمران خان کی باڈی لینگوئج سے پتہ چل رہا تھا کہ دونوں کے مابین سردمہری ختم ہو گئی ہے کیونکہ دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تھی جب وہ آڈیٹوریم میں داخل ہوئے۔صابر شاکر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجیئے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں