پاکستان میں کوروناسی4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر

i24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد جاں بحق ،3344 نئے کیسز رپورٹ

پیر 6 جولائی 2020 19:46

پاکستان میں کوروناسی4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے اور 2لاکھ 31ہزار818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ماضی کی نسبت بہت کم تعداد ہے۔

44افراد ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کی3ہزار344نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان10ہزار814، اسلام ا?باد13ہزار494، ا?زاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ا?زاد جموں و کشمیر میں 36، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام ا?باد میں 137، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار28، پنجاب میں ایک ہزار 884اور سندھ میں ایک ہزار526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں