بھارت افغان طالبان سے کیوں رابطے کرہا ہے ،یہ قابل غور ہے ، وزیر خارجہ
ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت میں ایک نئی سوچ پروان چڑھ رہی ہے، ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق تیاریاں کر رہے ہیں، چینی صدر شی جِن پنگ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے،افغان امن مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو پھر خانہ جنگی کا خطرہ ہے، انٹرویو
بدھ 23 جون 2021 00:10
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ترکی میں افغان حکام سے 3 اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن سے اندازہ ہوا کہ افغانستان میں ایک گھبراہٹ ہے، کیوں کہ افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا تیزی سے ہو رہا ہے، گھبراہٹ یہ بھی ہے کہ امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہیں، اور افغان امن مذاکرات میں پیش رفت ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہو رہی، وجہ یہ ہے کہ افغان حکام کی سوچ میں مجھے یکسوئی نہیں دکھائی دے رہی، دوسرا فریق ایسی صورت حال دیکھے گا تو یقینا وہ بھی مذاکرات سے پیچھے ہٹے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دیکھنا ہوگا افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات آگے بڑھتے ہیں یا نہیں، افغان امن مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو پھر خانہ جنگی کا خطرہ ہے، ہم افغان حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ہماری ایسی سوچ نہیں کہ افغانستان کو پختون اور نان پختون میں تقسیم کیا جائے، افغان امن مذاکرات میں پیش رفت سے افغان حکومت اور عوام کو فائدہ ہوگا۔شاہ محمود نے بتایا کہ چینی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے، اس دورے سے متعلق ہماری تیاریاں جاری ہیں، کرونا کی صورت حال واضح ہونے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، یہ بھی درست ہے کہ روس کے ساتھ بھی قربتیں بڑھ رہی ہیں، پاکستان، ایران، روس گیس پائپ لائن معاہدہ ہو گیا ہے، اس کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے لیے بھی تیاریاں جاری ہیں، روس اور پاکستان دونوں جگہوں پر بہترین تقریب ہوگی۔ ترکی کے دورے کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی تیاریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے بھارتی حکومت کی 24 اگست کی اے پی سی کی دعوت کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا، شاہ محمود نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت میں ایک نئی سوچ پروان چڑھ رہی ہے، اس کی کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اے پی سی ہونے دیں پھر صورت حال واضح ہو جائے گی، اللہ پاکستان پر کرم فرما رہا ہے، جو ہم کہتے تھے آج بھارت میں سے آوازیں آ رہی ہیں، پاکستان میں بہت لوگ تنقید کرتے تھے کہ دفتر خارجہ کیا کر رہا ہے، لیکن 5 اگست کے بھارتی حکومت کے اقدامات بھارتی عوام مسترد کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار