مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا

ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی، فیصلہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:41

مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی،ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں