الیکشن کمیشن کااعظم سواتی کو شوکاز نوٹس ، 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت پیش ہوکر شوکاز کا جواب دینے کا حکم

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:04

الیکشن کمیشن کااعظم سواتی کو شوکاز نوٹس ، 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت پیش ہوکر شوکاز کا جواب دینے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت پیش ہوکر شوکاز کا جواب دینے کا حکم دیدیا۔ اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل کی جگہ ان کے جونیئر وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے آگاہ کیا کہ وکیل چودھری فیصل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ آپ نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے مزید مہلت کی استدعا مسترد کر دی اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ 26 اکتوبر کو پیش ہو کر شوکاز کا جواب دیں۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی نے الزام عائد کیے تھے کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔ اعظم سواتی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں