خاتون نے فضائی ٹکٹ کے حصول میں دشواری پیش آنے پر اپنی ائیر لائن بنانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی سے اسلام آباد آںے میں ٹکٹ خریدنے میں مشکل ہوئی توشوہرکو کہا ہمیں ایک ائیر لائن بنانی چاہئیے بس پھر دو دن بعد ہی ہم نے منصوبہ بندی شروع کر دی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس جاری کر دیا،جہازوں کی خریداری سے متعلق معاملات بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئے،آئندہ برس ائیر لائن پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ہما بتول کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان پیر 25 اکتوبر 2021 17:18
(جاری ہے)
بالاآخر ٹکٹ مل گیا۔جہاز میں بیٹھے تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ ہمیں ایک ائیر لائن بنانی چاہئیے۔بس پھر دو دن بعد ہی ہم نے منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔
ہما بتول نے اپنے کرئیر کا آغاز درس و تدریس سے کیا۔ان کی شادی پنجاب کے مشہور زمانہ زمیندار کے گھر ہوئی۔شادی کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میرے شوہر کو میری مدد کی ضرورت ہے۔وہ ادویات کی درآمد کا کام کر رہے تھے۔ہم نے منصوبہ بنایا کہ ہم ادویات تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرتے ہیں۔میرے شوہر نے اس معاملے پر میرا ساتھ دیا۔ہم نے علاقے کے لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دیا۔انہیں سہولیات فراہم کیں۔فیکٹری بننے سے وہاں بجلی آئی اور سڑکیں اور کام سے ان کی زندگی کا معیار بہتر ہوا۔ہما بتول کی ادویات پاکستان میں صف اول کی ادویات میں شمار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری ائیر لاین بھی مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ہما بتول کے مطابق اس وقت جہازوں کی خریداری سے متعلق معاملات بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ آئندہ برس ائیر لائن پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ہما بتول کی بنائی گئی ائیر لائن پاکستانی کی پہلی سیاحتی ائیر لائن ہے۔ہما بتول کے مطابق ٹوررام پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن یعنی ٹی پی اے آر آئی لائسنس ہے جو بنیادی طور پر سیاحت کے فروغ کے لیے ہے۔یہ پاکستان کی پہلی بجٹ ائیر لائن ہو گی۔بجٹ ائیر لائن مسافروں کو صرف بنیادی سہولت فراہم کرتی ہے جس میں وہ صرف ایک مقام سے دوسرے مقام تک سفر کر سکتے ہیں۔جہاز میں کسی بھی قسم کی دیگر سہولیات کے لیے انہیں قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ ہم اس کو نوجوان کی ائیر لائن بھی کہتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان آج سفر کرنا چاہتے ہیں سو ہم ان کو نسبتا کم قیمت میں یہ سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ، عمرایوب خان
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا