وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘سابقہ حکومت کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قانون کی منسوخی
َالیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے ‘نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں.وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2022 17:45
(جاری ہے)
کابینہ اراکین نے اظہار کیا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ آئینی لحاظ سے سنگین نوعیت کا ہے جس کے لیے عملی اقدامات لینے ضرورت ہے تمام شراکت داروں سے مل کر اس کا مستقل حل تلاش کرنا چاہئیے وزیراعظم نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاقانونیت کی فضا پیدا ہوتی ہے.
کابینہ نے وزیرقانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے کابینہ اراکین شامل ہوں گے یہ کمیٹی تمام متعلقہ ماہرین اور اداروں سے مشاورت کرے گی. کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ”ریلولے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی“(REDAMCO) کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی REDAMCOوزارت ریلوے کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی ہے جس کو سابقہ حکومت نے تحلیل کر دیا تھا یہ کمپنی پاکستان ریلوے کی اضافی اراضی کو منافع بخش سرگرمیوں کی خاطر زیر استعمال لانے کے لیے کام کرتی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی محصولات میں اضافہ ممکن ہوا تھا اور جمع شدہ محصولات پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف ہوتا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد اب اس کمپنی کو بحال کر دیا گیا ہے. کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جن میں کابینہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات (CCLC)کے فیصلے‘ Chartered Accountants Bye-Laws 1983 میں ترامیم‘ قومی صنعتی روابط کمیشن (NIRC) میں چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی رولز 2022 کی منظوری‘ الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری‘ بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری شامل ہے. کابینہ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے اس ضمن میں سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے. َ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں. کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین نادرممتاز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اورڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کوعارضی طورپر اضافی چارج تفویض کرنے کی منظوری دی نیا چیئرمین مسابقتی طریقہ کار کے بعد تعینات کیا جائے گا کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی ایڈوائس کی توثیق کی کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو دیگر امور پر دی جانے والی ایڈوائسزپر تفصیلی بحث کی.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار