وزیراعلی پنجاب کے رن آف الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا،سپریم کورٹ کا تحریری حکم

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 2 جولائی 2022 14:59

وزیراعلی پنجاب کے رن آف الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جولائی 2022ء) تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا، سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ 10 صفحات پر مشتمل ہے،جیسے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

تحریک انصاف کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،جبکہ فریقین کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کر ہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سکینڈ پول کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے۔اور سپیکر یا ڈپٹی سپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف الیکشن کرائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 22 جولائی کی تاریخ دی۔ چودھری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز نے بھی 22 جولائی کی تاریخ پر اتفاق کیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشن میں حل کردیا ہے۔سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کورن آف پول کی متفقہ تاریخ طے کرنے کیلئے طلب کیا،جس پر عدالت نے دونوں فریقین کو وقت بھی دیا۔

مشاورت کے بعد پنجاب حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے،تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب سترہ جولائی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے۔ وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حمزہ شہباز کو 17 جولائی تک نگران وزیراعلیٰ قبول کیا ہے،عمران خان نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے، آئی جی پنجاب کسی کو ہراساں نہیں کریں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے قرار دیا کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشنز میں حل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سترہ جولائی ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں