پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے

شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے،حکومت کی جانب سے شہبازگل پر کیاگیا مقدمہ کمزور ہے،شہباز گل کو پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اگست 2022 11:57

پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین۔ 15اگست 2022) سابق وزیر داخلہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے۔حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہا ہے۔آج بھی عدالت نے 2 بجے کا وقت دے دیا۔پہلے 8 پھر11 اور اب 2 بجے کا وقت دیا گیا۔

مقدمے میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے شہبازگل پر جو مقدمہ کمزور ہے۔یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہبازگل امریکہ میں پروفیسر ہیں ، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں۔رانا ثنا اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے، پہلے بھی شہباز گل پر مظالم کیے گئے۔

(جاری ہے)

یہ شہباز گل کو ابھی پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،شہباز گل پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے۔25مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ابتدائی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل چوہدری نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا پراسکیوٹر کی جانب سے کیس کو طویل کیا جا رہا ہے،انہیں معلوم ہے کہ ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے آ ج لگی ہوئی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ آج 1 یا 2 بجےدرخواست ضمانت پر سماعت رکھ لیں،ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں اور نہ پختہ ثبوت لا رہے ہیں ۔پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے بتایا کہ مجھے حکم ملا ہے پرسوں تک سماعت ملتوی کی ہے،ہمیں درخواست ضمانت کی کاپی بھی ابھی تک نہیں ملی۔ ڈی ایس پی لیگل حسن رضا نے کہا کہ ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کو ہدایت کی کہ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو دلائل دے دیں،فیصل چوہدری نے کہا کہ میں دلائل دیتا ہوں تو سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل نہیں دئیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں