پاکستانی پارلیمانی وفد کی چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور ماہرین معاشیات سے ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے چین کے چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور ماہرین معاشیات سے ملاقات کی ہے ،وفد میںسابق وفاقی وزیر رکن قومی اسمبلی سید مرتضی محمود، ملائکہ رضا، حسن مرتضی، ندا کھڑو، قاسم نوید قمر،,حنہ پرویز بٹ، رانا ارادت شریف اور دیگر رہنماء شامل تھے،ملاقات میں پاکستان اور چائنہ کے تعلقات اور ملک کو معیشت سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی دوستی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی جس سے محترمہ شہید آکے لیکر چلیں،صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ اس مثالی دوستی کو آگے لیکر چل رہے ہیں،چین کے ماہر معاشیات نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفد کو بریفنگ دی ،چین اور پاکستان کی دوستی اور تعلقات مثالی ہیں،چین پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا رہا ہے،پاکستان چین کی کوششوں کو سراہتا ہے،پاکستان چائنہ کی ڈویلپمنٹ اور تعاون سے فائدہ اٹھانا چائتا ہے،پاکستان کو اس وقت معیشت سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں،حکومت ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں