فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں
جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ ہے کہ جو باتیں وہ کررہے ہیں اس سے گریز کریں، بانی نے جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔سینیٹر فیصل واوڈا
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 جون 2025
23:34

(جاری ہے)
پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب ملک کو آئی ایم ایف، ایس آئی ایف سی ، اور جنگ کے موقع پر ضرورت تھی اس وقت آپ نے ساتھ نہیں دیا۔
اب کیا ضرورت ہے؟بانی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست عمران خان، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے سیاست سیکھی ہے، مولانا فضل الرحمان ان سب کے سیاسی گرو ہیں، میں منافق نہیں ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے پاس بھی جاؤں گا، مولانا جو تحریک چلا سکتے ہیں وہ کوئی نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور دوست ہے اور بھائی ہے، یہ حکومت کا ضامن ہے ، کوئی باہر نکلنے کو تیار نہیں سب اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی۔ جنرل باجوہ کے دور میں مارشل لاء لگنے جارہا تھا۔ جنرل باجوہ کو مشورہ دوں گا جو باتیں وہ اب کررہے ہیں اس سے گریز کریں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مارشل لاء پلیٹ میں رکھ کر ملا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید برآں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کی مسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے ..

اسرائیلی میڈیا کا ایران کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈرکی موت کا دعویٰ

پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ

ایران پر اسرائیل کے حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ ..

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران کے خلاف ..

فیض حمید کا فیصلہ جون میں نہیں جلد آرہا ہے، میرے نزدیک کورٹ مارشل اور عمر قید ہوگی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس،کاریک منصوبے میں بے ضابطگیوں پر تحفظات، ایف آئی اے ..

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا گورننس، ادارہ جاتی بہتری اور جدید نظم و نسق کے شعبوں میں باہمی تعاون ..

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں چینی وفد کے ساتھ گول میز کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کے اسرائیل پر فائر کئے میزائلوں کی ویڈیو بنالی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق
-
اسرائیل پر ایسا حملہ کریں گے جو اسے پچھتانے پر مجبور کردے گا، مسعود پزشکیان
-
بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے ریاست مکمل تعاون کرے گی، چیئرمین نیب
-
اسرائیلی میڈیا کا ایران کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈرکی موت کا دعویٰ
-
ن لیگی رہنماء چوہدری تنویر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے قتل کیس میں گرفتار
-
پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ
-
بابراعظم کوسڈنی سکسرزمیں آئی پی ایل کے اًن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی
-
پلیئرزکو علم ہے کہ کونساپلیئرکونسے فارمیٹ میں فٹ ہے‘ عاقب جاویدکا دعویٰ
-
بابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے 10کروڑ روپے کا معاہدہ
-
اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل
-
پاکستان اور امریکہ کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
-
فیض حمید کا فیصلہ جون میں نہیں جلد آرہا ہے، میرے نزدیک کورٹ مارشل اور عمر قید ہوگی