پاکستان بھنورسے نکل آئے گا، ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا
پاکستان میں بہت لچک اوراستعداد ہے، میرا ایمان ہے کہ ملک دوبارہ ٹیک آف کرے گا، حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
جمعرات 1 جون 2023 23:37
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک جس مشکل وقت سے گزررہاہے حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل پرقابو پائیگی ،ہماری نیت نیک ہے اورہماری کوشش عبادت سے کم نہیں ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ 2017 میں ٹیک آف کرتی معیشت کو گزشتہ چار برسوں میں نقصان پہنچایا گیا، ہماری معیشت 24ویں نمبر سے 47 پوزیشن پر چلی گئی، سیلاب اورمعاشی مشکلات نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایاہے تاہم الحمدللہ ہماری ٹیم بہترین کام کررہی ہے، ٹھنڈی ہوائیں اوربہتری آرہی ہے، خوردنی تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوہفتوں کے دوران دوبار کمی کی گئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پہلے اوپن مارکیٹ نہیں ہوتی تھی اورسارے پیسے سٹیٹ بینک میں جاتے تھے مگر1998 کے دھماکوں کے بعد ہم نے کیش فلو کے مسائل سے نمٹنے کیلئے طریقہ کاروضع کیا، دودون پہلے ہم نے اس حوالہ سے ایک اور دلیرانہ فیصلہ کیا جس کے اثرات آج سامنے آئے، کریڈٹ کارڈ کے استعمال پربینکرز کوڈالر لینے پڑتے تھے اس کیلئے ہم نے اجازت دیدی ہے اس سے ڈالرکی قدرمیں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیرضروری تاخیرہورہی ہے، ہماری طرف سے تمام تر اقدامات مکمل ہے، بیرونی فنانسنگ کے تقاضے بھی پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی ہماری معیشت کومشکلات کاسامنا تھا، ہمارے پاس اس وقت بھی زرمبادلہ کے ذخائرکم تھے اورملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھی مگر اس وقت بھی ہماری ٹیم نے تاجروں اورکاروباری برادری کے تعاون سے مشکلات پرقابو پالیاتھا۔ہم نے اس چیلنج سے گھبرانا نہیں ہے، پاکستان بھنورسے نکل آئیگا اورہم سب مل کرملک کوبھنورسے نکالیں گے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ایک تماشا لگا ہواتھا کہ ملک دیوالیہ ہوکرسری لنکا بنے گا، ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا، پاکستان میں بہت لچک اوراستعداد ہے،پاکستان پر قرضہ ہے مگر2 سے 3 ہزار ٹریلین کے اثاثے بھی ہیں، صرف گیس پائپ لائن کی قیمت 30 سے لیکر40 ارب ڈالرسے زیادہ ہے، میرا ایمان ہے کہ ملک نے دوبارہ ٹیک آف کرنا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہم تاجروں، صنعتکاروں اورکاروباریوں سے مل کر ملک کومشکلات سے نکلیں گے۔ تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرہورہی ہے اورمستبقل کی بیرونی ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے پیش کردہ سفارشات اورتجاویز کا جائزہ لیاجائیگا اوران تجاویز کربجٹ کاحصہ بنانے کی کوشش کی جائیگی۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرخزانہ اورایف بی آر کی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار