ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا ،رائزک 40 ایم جی کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد،اومپرازول رائزک کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا الرٹ جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈریپ کے مطابق سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے رائزک اومپرازول کا بیچ 059 غیر معیاری قرار دیا ہے اس لئے رائزک 40 ایم جی کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور الرٹ بھی جاری کردیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اومپرازول رائزک کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

ڈریپ کا کہنا تھا کہ غیر معیاری بارپون اومپرازول رائزک سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے کمپنی اومپرازول رائزک کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے کمپنی اومپرازول کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے اومپرازول رائزک کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں ڈاکٹرز اور مریض رائزک کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں