برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان بھر کی مختلف مذہبی برادریوں کے سرکردہ افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملک کے بھرپور ثقافتی تنوع کو منانے کے لیے پاکستان بھر کی مختلف مذہبی برادریوں کے سرکردہ افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی تنوع کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ورثے کے ماہرین سمیت 12 مذاہب کے 80 سے زائد افراد نے ڈنرمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مذہبی رہنمائوں نے پاکستان کے کثیر العقیدہ اور کثیر الثقافتی گروہوں کے درمیان رواداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ مقررین اور شرکاءنے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ آج کی بین المذاہب افطاری پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ کی ایک شاندار یاد دہانی ہے، پاکستان مذہبی برادریوں کا ایک بھرپور تنوع کا مسکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ افطاری سے ہمیں امن اور ہم آہنگی کے اہم مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں