پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترمیم، اہم تعیناتیوں میں عمر کی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

وفاقی حکومت کا اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنیکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کے بعد نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، اس اقدام سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی، ترامیم کے بعد اب 65 سال کی عمر کے بعد بھی تعیناتی ہوسکے گی اور موجودہ تعیناتی میں بھی 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کیفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویڑنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائیگا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نیترامیم تجویز کی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں