جے یوآئی مجلس شوری ٰکا اجلاس

امریکہ کی جانب سے ترکی اورایران پر اقتصادی جنگ مسلط کر اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ضلع میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر اظہار تشویش محرم میں امن امان کے حوالے سے تعاون اورجے یوآئی رہنماء سے زیادتی پر احتجاج

پیر 27 اگست 2018 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2018ء) جے یوآئی مجلس شوری ٰکا اجلاس امریکہ کی جانب سے ترکی اورایران پر اقتصادی جنگ مسلط کرنے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ضلع میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر اظہار تشویش ،محرم میں امن امان کے حوالے سے تعاون اورجے یوآئی رہنماء سے زیادتی پر احتجاج تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکی مجلس شوری ٰ کا اجلاس ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں سرپرست سید شاہ محمد شاہ کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد کیاگیا جس میں ضلع کے شوریٰ کے اراکین علماء اور سینئر ساتھیوں نے شرکت کی اجلاس میں ایم ایم اے اورجے یوآئی کے ضلعی صدرڈاکٹر اے جی انصاری،مفتی علی حسن برڑو،سید شاہ محمد شاہ،قاری سعید بنگلانی،مولانا عبدالقادر،ڈاکٹر ایازانورچنہ،مفتی عبدالشکور کھوسو،حاجی عباس بلوچ، باسط شاہ،مولانا عبدالجبار رند،ربنواز برڑو،عابد ابڑ،میرحسن ودیگر نے تقاریر میں امریکہ کی جانب سے ترکی اورایران پر اقتصادی جنگ مسلط کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ دنیا میں تنہائی کاشکار ہورہاہے اور معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہاہے جس کا انسانیت پر ظلم انتہا پر پہنچنے کی وجہ سے خاتمہ ہونے والاہے انہوں نے کہاکہ ہالینڈ میں 10نومبر کو پیارے پیغمبر کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرکے انسانیت دشمن اور مذاہب میں نفرتیں بڑھاکر دنیا کاامن تباہ کرناہے ہالینڈ سے مسلمان ممالک اور انسانیت کے حامی سفارتی تعلقات ختم کریں اوران کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں جنسی ہراساں کرنے اور دودعیدوں کے موقع پر مسلسل ورثاء سے ملاقات نہ کرانا بزدلانہ عمل قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزاد کرواکر پاکستان واپس لایاجائیاجلاس میں ضلع میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ محرم میں انتظامیہ سے امن امان کے قیام کے حوالے سے تعاون کیاجائے گا جبکہ جے یوآئی رہنماؤں سے زیادتی کی صورت میں سخت احتجا ج کافیصلہ کیاگیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں