جیکب آباد: غیر ملکی گاڑیوں کی منڈی بن گیا

نان کسٹم یڈ گاڑیاں بلا روک ٹوک کے جیکب آباد کے راستے پورے ملک میں پہنچائی جانے لگی ،اسمگلرس کے منشا پر پولیس افسران کی تقرری کی وجہ سے غیر ملکی سامان کو غیر قانونی کام کاروبا بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں ملکی معیشت کا کروڑوں کا نقصان

جمعہ 31 جولائی 2020 18:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) جیکب آباد غیر ملکی گاڑیوں کی منڈی بن گیا ،غیر ملکی نان کسٹم یڈ گاڑیاں بلا روک ٹوک کے جیکب آباد کے راستے پورے ملک میں پہنچائی جانے لگی ،اسمگلرس کے منشا پر پولیس افسران کی تقرری کی وجہ سے غیر ملکی سامان کو غیر قانونی کام کاروبا بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں ملکی معیشت کا کروڑوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیکیورٹی اداروں کی غفلت کی وجہ سے غیر ملکی گاڑیوں کی منڈی کی شکل اختیار کر گیا ہے روزانہ سینکڑوں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ مختلف قسم کی گاڑیاں بلا روک ٹوک کے جیکب آباد کے راستے سے پورے ملک میں پہنچائی جا رہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ اسمگلرس کی منشا پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سرحد پر واقع چوکیوں پر تقرری کی وجہ سے غیر ملکی سامان کا غیر قانونی کام کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے افغانستان اور ایران سے آنے والا غیر ملکی سامان بلوچستان سے ہوتا ہوا جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میںداخل ہوتا ہے جو سیف اللہ چوکی سے ہوتا ہوا کھیر تھر نہر کے راستے سے اندرون سندھ جاتا ہے جیکب آباد کے بائی پاس پر واقع پولیس چوکی شمبے شاہ اور عمرانی موڑ کی چوکی غیر ملکی سامان جس میں ایرانی ڈیزل،کمبل ،صابن ،اے سی ،کار ،ٹائر،چھالیہ ،گٹکا ،سگریٹ شامل ہیںجن اسمگلرس سے معاملات طے ہوتے ہیں انکی گاڑیاں بنا کسی تلاشی کے کراس ہو جاتی ہیں جن میں ذرائع کے مطابق منشیات اور اسلح بھی ہونے کا ذرائع نے دعوی کیا ہے جن سے ڈیل نہیں ہوتی وہ غیر ملکی سامان سے لدی گاڑیاں پکڑ کر لین دین کے بعد چھوڑ دی جاتی ہیں جیکب آباد کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایرانی ڈیزل سمیت دیگر غیر ملکی سامان کی ملکی کے دیگر علاقوں میں اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ غیر قانونی طریقے سے جیکب آباد کے راستے سے جانے والا سامان کسٹم ڈیوٹی ادا شدہ نہیں ہوتا جو این اندازے کے مطابق مہینے میں کروڑوں روپے بنتا ہے اور اس ٹیکس چوری کے غیر قانونی کام میںپولیس سمیت دیگر ادارے بھی ملوث ہیں وزارت خزانہ ،داخلہ اسکا نوٹیس لیں ،جیکب آباد کے راستے اسمگلنگ کے الزا م میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات بھی ہوئی جو کہ سر خانے کی نذر ہو گئی ہے اسی وجہ سے سیاسی سفارش پر تعینات افسران بلا خوف و خطر اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہو کر اپنے اور بالا افسران کو حصہ پہنچا کر ملکی کی معیشت کو نقصان کے ساتھ ساتھ تباہ بھی کرررہے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں