جیکب آباد کے احمد میاں سومرو اسکول میں سالانہ اسپورٹس ویک کا انعقاد

ہفتہ 19 فروری 2022 15:22

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2022ء) جیکب آباد کے احمد میاں سومرو اسکول میں سالانہ اسپورٹس ویک کا انعقاد۔جیکب آباد کے احمد میاں سومرو ہائی اسکول میں سالانہ ہفتہ کھیل منایا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا ؕ۔تقریب میں آصف علی مغیری،مشتاق سدہایو،پروفیسر الطاف گوہر پیچوہو، عبدالخالق قادری،محمد حسن سومرو،راجا اصغر سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباء میں سماجی شخصیت حاجی شیر محمد مغیری نے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی ۔اس سے قبل محمد حسن راجا سومرو کی جانب سے مہمانوں کو اجرک کے تحفے دئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیر محمد مغیری نے کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں انکی اگر حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں،کھیلوں کے مقابلے دیکھ کر خوشی ہوئی،کھیل صحت مند سرگرمی ہے ایسے مقابلوں سے صحت بھی فٹ رہتی ہے اور بری صحبت سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں