جلال پور جٹاں:کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے کہ لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ مساجد کے عملہ ، صحافیوں ، بینکاروں ، پولیس ، ڈاکٹروں ، دکانداروں ، سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں کے زبردستی کورونا ٹیسٹ فوری مکمل

بدھ 1 اپریل 2020 23:04

جلال پور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے کہ لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ مساجد کے عملہ ، صحافیوں ، بینکاروں ، پولیس ، ڈاکٹروں ، دکانداروں ، سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں کے زبردستی کورونا ٹیسٹ فوری مکمل کئے جائیں ۔ ان افراد کا لاک ڈائون کے دوران بھی عوام کی کثیر تعداد سے رابطہ رہتا ہے کے ٹیسٹ حکومتی سطح پر کرانے کے انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں ۔

مثال کے طور پر لاک ڈائون کے باوجود مساجد کے اماموں سمیت مساجد کے عملہ کا کم از کم دن میں پانچ بار نمازیوں سے رابطہ رہتا ہے ۔ حکومتی اعلانات کے باووجود مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نماز ادا کرتی ہے ۔ صحافی حضرات بھی دن بھر پیشہ ورانہ امور کے سلسلہ میں عوام کی بھاری تعداد سے رابطہ میں رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بینکوں کا عملہ بھی دن بھر بڑی تعداد میں صارفین سے رابطہ رکھنے پرمجبور ہے ۔

دکاندار جن کو حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے بھی ہزاروں کی تعداد میں عوام سے ہر روز رابطہ میں رہتے ہیں ۔ اسی طرح سبزی منڈیوں اور ان سے متعلقہ افراد بھی ہر روز بھاری تعداد میں عوام سے رابطہ رکھنے پر مجبور ہیں ۔ پولیس ملازمین اور طبی عملہ بھی روزانہ کی بنیاد پر عوام سے رابطہ رکھنے پر مجبور ہے ۔ اس لئے اگر حکومت کورونا وائرس کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے تو ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرنے کے انتظامات کرے تاکہ اس وائرس کوکنٹرول کرنے میں مددمل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں