کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کنٹینر میں چھپ کر جانیوالے 46 افراد گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2020 13:33

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کنٹینر میں چھپ کر جانیوالے 46 افراد گرفتار
ْجامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) جامشورو پولیس نے لاک ڈاؤن کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر شہروں کو جانے والے 46 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے بنوں جا رہے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

مزدوروں نے بتایا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیا تو چار افراد کی حالت غیر تھی، سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کنٹینر کے مالک، کلینر اور ڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں