سندھ کے ضلع جامشورو میں پولیس اہلکار نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کرونا کے مشتبہ مریض کو مبینہ خودکشی سے بچالیا

منگل 21 اپریل 2020 00:13

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) سندھ کے ضلع جامشورو میں پولیس اہلکار نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کرونا کے مشتبہ مریض کو مبینہ خودکشی سے بچالیا۔ مشتبہ مریض نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے رویے نے انتہائی اقدام پر مجبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

جامشورو کے بلاول بھٹو میڈیکل کالج میں قرنطینہ کیے گئے ایک شخص نے بیڈ کی چادر کا پھندا بناکر گلے میں ڈال کر پنکھے سے لٹکنے کی کوشش کی جسے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے دیکھ لیا اور فوری طور پر اس کو بچالیا جس کے دیگر طبی عملہ بھی وارڈ میں پہنچ گیا اور مشتبہ مریض کو اسپتال کی پرانی بلڈنگ میں قائم کر قرنطینہ میں منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریض کے کرونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جاچکے ہیں جس کا نتیجہ تاحال نہیں آیا۔ مشتبہ مریض کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او جامشورو مشتاق سولنگی کی جانب سے مجھے کہا گیا ہے کہ میں ڈیوٹی سے بھاگنے کے لئے ڈرامہ کر رہا ہوں۔ اگر کرونا ٹیسٹ منفی آیا تو تم کو معطل کردوں گا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے بچے ہیں مجھے ڈیوٹی پر جانے دیا جائے ورنہ ڈی ایچ او مجھے معطل کر دے گا۔ اس معاملے پر ڈی ایچ او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں