انڈس ہائی وے پر ویگو اور مسافر وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، مسافر وین سیہون سے کراچی آرہی تھی

بدھ 27 دسمبر 2023 17:56

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) انڈس ہائی وے پرگاڑی اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، مسافر وین سیہون سے کراچی آرہی تھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 3زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز رفتار وین اور ویگو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے باعث متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں