ذوالفقارعلی بھٹو غدار، نوازشریف ڈاکو ہیں، امین گنڈاپور

منگل 13 جولائی 2021 23:59

فاروڈکہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو غدار، نوازشریف ڈاکو ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے تقریر کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دے دیا۔علی امین گنڈا پور نے الیکشن کی انتخابی مہم میں ایک بار پھر ووٹ ملنے پر بڑے ترقیاتی پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان میں ایک ووٹ کی لیڈ پر ایک کروڑ کا پیکیج دینے کا اپنا ہی وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ آپ جو مانگ رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ ملے گا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں