قلات ،قوم کی نظریں صرف اور صرف جمعیت نظریاتی پر لگی ہے،رہنما جے یوآئی نظریاتی

بدھ 9 جنوری 2019 22:32

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی کنوینرمفتی شفیع الدین ،صوبائی ڈپٹی کنوینرعبیداللہ حقانی نے جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رکن مرکزی مالیاتی کمیٹی پاکستان میرمبارک خان محمدحسنی، مولوی شاہ محمد، جے ٹی آئی نظریاتی کے ضلعی کنوینرقاری غلام صادق اورآن لائن قلات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ہماری رکنیت سازی مہم شروع ہے کیونکہ جے یوآئی نظریاتی پوری پاکستان میں مذہبی جماعتوں میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے کوشاں ہیاور اپنی اسلامی نظریہ پر قائم۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں صرف اور صرف جمعیت نظریاتی پر لگی ہے کیونکہ جمعیت علما اسلام ف نے ایم ایم اے بنا کرسترممبران کے ساتھ ملکر اسلامی نظام نافذکرنے میں ناکام رہا اوروہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وکالت اور زرداری کو کرپشن سے بچانے کی حمایت اور پی ٹی آئی کی حکومتمیں نیب کے احتساب کی مخالفت کرکے اپنا مذہبی ساکھ کھو بیٹھیہیں اپنی آقاوں کو خوش کرنے کی خاطر صرف الیکشن کے وقت اتحاد بناکر ذاتی مفادات کی خاطر اتحاد کا ڈھونگ رچاتا ہے اگر ملک میں اسلامی شرعی نظام نہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری مولانا فضل الرحمن پر عائد ہوتی ہے کیونکہ نظریاتی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری نوراللہ اور صوبائی سیکرٹری جنرل جمال ناصر ان کے خرید شدہ ہیں مگراس کے باوجود نظریاتی قائم و دائم ہے اور انشااللہ یہ مزید مضبوط ہوگی کمزور نہیں ہو گی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں