جماعت اسلامی ملک میں نظریاتی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، امیرالعظیم

منگل 29 ستمبر 2020 23:06

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی ملک میں نظریاتی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔بلوچستان میں محرومیوں کی زمہ دار کرپٹ حکمران ہے۔ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ملک میں مہنگائی سے غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد الرحمن شاہوانی و دیگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان آف قلات نے ملک کی تعمیر و ترقی اور تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی ہمشیرہ کو سونے چاندی میں تولا۔ تمام دنیا کے مخالفت کے باوجود خان آف قلات نے اپنی خود مختیار ریاست قلات بلوچستان کو پاکستان میں الحاق کردیا اور خان آف قلات کے ساتھ جو معاہدات ہوئے اس پر حکمران عمل درآمد نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے آج کل جو حالات ہے اس کے ذمہ دار حکمران ہے بلوچستان میں جو محرومیاں ہے اسکا ذمہ دار کرپٹ حکمران ہے رشوت کرپشن اور سودی کاروبار نے ملک کو ڈبو دیا۔

(جاری ہے)

حکومت پہاڑوں پر جانے والے ناراض بلوچوں اور خان آف قلات سے مذاکرات کریں بلوچ محب وطن ہے حکومت ان کو گلے لگائیں ملک میں کرپشن لوٹ مار جاری ہے موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں اپوزیشن حکومت کے ساتھ دینا چھوڑ دیکر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں ایف اے ٹی ایف اور آرمی چیف کے ایکسٹینشن میں اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا ووٹ لینے والے دن بدن امیر ہوتے جارہے ہیں جبکہ ووٹ دینے والے غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں ملک میں تبدیلی اور بلوچستان میں محرومیوں کے خاتمہ کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے بلوچستان میں جاری مظالم مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ملک میں تبدیلی کے لیے نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جماعت اسلامی واحد منظم اور نظریاتی جماعت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے تو اربوں روپے کی کرپشن کرکے خزانہ کو خالی کردیا ہے ملک اور باہر ممالک میں بنگلہ بنا رکھے ہیں یہ سب عوام کے پیسے ہیں۔

عوام جماعت اسلامی کے پیفام کو عام کرکے جماعت اسلامی کو بلوچستان میں مضبوط بناکر ہمارا ساتھ دیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں