ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کرنا ناگزیر ،رواداری کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر سوراب

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:37

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب محمد ذوہیب الحق کی سربراہی میں زرائع ابلاغ سے منسلک نمائندگان اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کا اجلاس منعقد،معزز شخصیات کی عزت نفس کا لحاظ اور علاقے میں رواداری کے ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے، خلاف ورزی کے ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا گروپس کے ایڈمنز پینلز میں سنجیدہ اور با اعتماد افراد کو شامل کیا جائیں،اس سلسلے میں سوراب کے تمام سوشل میڈیا گروپس کی تصدیق کا عمل بھی شروع کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب محمد ذوہیب الحق، تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران علاقے میں رواداری کے ماحول کو برقرار رکھنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت و انتشار پھیلانے کی حوصلہ شکنی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر/ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوراب محمد ذوہیب الحق کی سربراہی میں ضلع سوراب کے زرائع ابلاغ سے منسلک افراد سمیت سوشل میڈیا سے وابستہ رضا کاروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب سوراب سمیت سوشل میڈیا منسلک افراد نے شرکت کی، اور ضابطہ اخلاق سے متعلق انتظامیہ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا یقین دلایا گیا، اجلاس میں میں اسسٹنٹ کمشنر گدر شئے اکبر بلوچ، الیکشن کمیشن سے محمد ہمایوں،امیر حمزہ ریکی، اے ایس آئی میر محمد، پریس کلب سوراب سے امان صابر براہوئی،ملک اسماعیل رودینی،کیپٹن فاروق بلوچ،نگار پریس کلب سوراب سے سراج احمد بلوچ،سوشل میڈیا سے عرفان زیب مینگل،صابر رودینی،مقبول زہری نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب محمد ذوہیب الحق نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کرنا ناگزیر ہے اس سلسلے میں حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ رواداری کے ماحول کو برقرار رکھا جاسکے، حکومتی احکامات کی روشنی میں سوراب انتظامیہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں زرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کا تعاون ناگزیر اور ان پر بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علاقے کے معزز شخصیات کی عزت نفس کا لحاظ اور عام انتخابات کے دوران ایک پر امن و دوستانہ ماحول کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، سوشل میڈیا گروپس میں زمہ دار اور سنجیدہ افراد کو ایڈمن پینلز میں شامل کیا جائے، اس حوالے سے سوشل میڈیا گروپس کی نگرانی کی جائے گی اور ایڈمن پینلز کی تصدیق کا عمل بھی شروع کیا جائے گا، بھی کسی بھی ممبر کی جانب سے منفی اور غلط تبصرہ کی صورت میں متعلقہ ممبر یا گروپ ایڈمن ذمہ داران ہونگے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ایک پر امن اور دوستانہ ماحول میں انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے قیام کے لیے سوراب انتظامیہ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتے گی، اس موقع پر شرکاء اجلاس نے انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور اٹھائے جانے والی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں