پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا یہ ہائبرڈ عالمی مقابلہ امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تحت چین میں ہوا، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیانایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم نے عالمی پوسٹر مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کیکراچی:۔ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم دائم آصف راجہ نے حال ہی میں چین کے صوبے ینان کی پیور یونیورسٹی میں منعقدہ امریکن کیمیکل سوسائٹی انٹر نیشنل سائینس چیپٹر ان آگرل ایشیا پیسیفک ریجنل ہائر ایجوکیشن اسٹوڈنٹ اکیڈمک پوسٹر کامپوٹیشن (پوسٹر مقابلی) میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ طالب علم دائم آصف ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر عمران ملک کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ہائبرڈپوسٹر مقابلے میں دائم آصف نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن محفوظ کی ہے۔ اس مقابلے میں ڈاکٹر عمران ملک نیپودوں سے قدرتی مرکبات حاصل کرنے کے تیز اور موثر طریقہ کے موضوع پر لیکچر بھی دیا۔

ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اس ہونہار طالب علم نی3 ہزار سے زیادہ حاضر اور آن لائن مقابلے کے شرکا میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ مقابلے میں شریک ملکوں میں پاکستان سمیت چین، ملائیشیا، بھارت، عراق، آسٹریلیا، فرانس، سنگاپور، جنوبی کوریا اور امریکہ کے محققین بھی شریک تھے۔آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے دائم آصف اور ان کے سپروائزر ڈاکٹر عمران ملک کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل 2022 میں بھی دائم آصف راجہ نے امریکن کیمیکل سوسائٹی کی ٹریول گرانٹ اور قطر کے شہر دوہا میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تحت منعقدہ ایک ریسرچ کانفرنس کے پوسٹر مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اس ہونہار طالب علم کو اس کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں