پی آئی بی اور بہادرآباد والوں کی چھینا جھپٹی میں پتنگ پھٹ چکی ہے،عامر لیاقت حسین
جمعہ 20 جولائی 2018 16:46
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز NA-245 لائنزایریا ٹونیشیالائن میں کارنر میٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 105 سے امیدوار محمد علی عزیز (جی جی)، علاقہ معززین اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مہاجر جس جماعت میں بھی جاتا ہے مہاجر رہتا ہے۔ ہم اپنی قومیت سے دست بردار نہیں ہوتے۔ ہم اپنی ذات اور اجداد کی قربانیوں سے دست بردار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جٹ لائن نے اپنا نام تبدیل کرکے پی ٹی آئی کی لائن ‘‘ رکھ لیا ہے۔ پی ٹی کی لائن کا مطلب ہے کہ مہاجر ابھی زندہ ہیں۔ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں میں سے ہیں۔ ہم نے پاکستان بنانا ہے۔ کوئی مائی کا لال ہمیں پاکستان سے باہر نہیں نکال سکتا۔ یہ ملک ہمارا ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے اس علاقے سے منتخب ہونے والی جماعت نے یہاں کے عوام کو بے وقوف بنائے رکھا۔ ان کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔ عوام نے جن سے امیدیں باندھ کر رکھیں انہوں نے ہی ہماری امیدوں کا خون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادرآباد والوں کی چھینا جھپٹی میں پتنگ اب پھٹ چکی ہے۔ پتنگ نہ پی آئی بی کی ہے اور نہ ہی بہادرآباد والوں کی، پتنگ صرف الطاف حسین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پتنگ ہماری ہے ، وہ آپ کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ امید کا دیا جلائے رکھا،اگر دیا جلے گا تو پتنگ تو جل جائے گی۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میں اسی علاقے کا رہائشی ہوں۔ میری والدہ محمودہ سلطانہ اور والد شیخ لیاقت حسین کی بہت خدمات ہیں۔ میری والدہ نے خداداد کالونی سے الیکشن جیت کر خداداد کالونی کو لیز دلوائی تھی۔ اب میں آپ کے حق کے لئے کھڑا ہوں۔ میں لائنزایریا کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ منتخب ہو کر پورے لائنزایریا کو لیز دلوائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ ایک مبارک نام حسین جڑا ہوا ہے اور میں حسینؓ کی طرح ڈٹا رہوں گا، چاہے میری گردن ہی کیوں نہ کٹ جائے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے پی ایس پی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈولفن والوں، حلقے میں سوچ سمجھ کر آنا، نلکے میں اگر پانی نہیں تو اس حلقے میں نہیںآنا۔ مچھلی والے کیا سمجھتے ہیں کہ وہ مچھیروں کی اولادیں ہیں۔ ان لوگوں نے مہاجروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ یہ مہاجروں کے غدار ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تیر والوں ہمارا کام تیر کھانا ہے تیر برسانا نہیں۔ ہم تیر کھاتے آئے ہیں اور اس ملک کے لئے تیر کھاتے رہیں گے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس 105 کے امیدوار محمد علی عزیز (جی جی) نے کہا کہ لائنزایریا کے بہت سے مسائل کو میں برسوں سے جانتا ہوں۔ لائنزایریا پر حکومت کرنے والوں نے کبھی لائنزایریا پر توجہ نہیں دی۔ یہاں کے عوام پانی کے لئے ترستے رہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ علاقے میں بجلی نہیں ہے۔ جن لوگوں نے برسوں آپ سے ووٹ لئے اور کچھ نہیں کیا۔ اب ان کے لئے پی ٹی آئی اس حلقے میں کام کرے گی۔ منتخب ہوکر لائنزایریا کے عوام کے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل حل کرائوں گا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق