ْکراچی، ہم نے پختون اوربہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرائے ، حافظ نعیم الرحمن

کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتی کے خلاف ڈٹ گئے ، ہم نے واٹر بورڈ کے خلاف رمضان میں دھرنے دیے اور پانی کے مسئلے کے حل کی کوشش کی الیکشن میں کامیاب ہوکر پانی کا K4 منصوبہ بھی ہم ہی مکمل کریں گے ، امیر جماعت اسلا می کراچی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:24

ْکراچی، ہم نے پختون اوربہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرائے ، حافظ نعیم الرحمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جماعت اسلا می کراچی کے امیر و مجلس عمل کے حلقہ این اے 250کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے پختون اوربہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرائے ، کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتی کے خلاف ڈٹ گئے ، ہم نے واٹر بورڈ کے خلاف رمضان میں دھرنے دیے اور پانی کے مسئلے کے حل کی کوشش کی الیکشن میں کامیاب ہوکر پانی کا K4 منصوبہ بھی ہم ہی مکمل کریں گے ،الیکشن کے بعد کوئی بھی پارٹی ایم ایم اے کے بغیر حکومت نہیں بناسکے گی، بے حیائی ، فحاشی و منکرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام ایم ایم اے کا ساتھ دیں اور کتاب کے نشان کو ووٹ دیکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں ،ہم مفتی محمود ، پروفیسر غفور ، شاہ احمد نورانی ،محمود اعظم فاروقی کے وارث ہیں اورکراچی کو اس کی اصل کی طرف لوٹائیں گے ،قرآن انقلاب کی کتاب ہے ، تہذیب و حیا کی علامت ہے ،ملک میں کتاب کا نظام ہوگا تو تمام مسائل حل ہوں گے ،ہم نے بے حیائی اور فحاشی کے کلچرکا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب NA-250 کے علاقہ گلستان محلہ مستان چالی ، پٹھالی کالونی میں بازار وںو مارکیٹوں کے دورے ، جامع مسجد گلستان کے امام و ائمہ مساجد سے ملاقاتیں ،فرنٹیئر کالونی نمبر 2لال باز چوک سبحانی محلہ میںکارنر میٹنگز اور مختلف مقامات پر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی پی ایس 114قاری عثمان ،ایم ایم اے کراچی کے سینئر نائب صدر سید حماد اللہ شاہ ،نائب امیر کراچی اسحاق خان ، ایم ایم اے ضلع غربی کے جنرل سکریٹری سید اکبر شاہ ،حمید اللہ خان ایڈوکیٹ ، یوسی چیئرمین عبد الصمد ، یعقوب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں دو بچوں نے نعرہ ہے ہمارا ایم ایم اے ، امت کا سہارا ایم ایم اے کا ترانہ ترنم کے ساتھ پڑھاجس کی وجہ سے تقریب میں ایک سماء سا بن گیا تھا ۔علاوہ ازیں حاجی بشیر خان ،نسیم خان کے ڈیرے اور امان سواتی کے ڈیرے پر بھی عوام نے حافظ نعیم الرحمن کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ پہاڑ ی علاقوں ، گلیوں اور بستیوں میں دورہ کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ منتخب ہونے کے بعد ہمارے مسائل ضرور حل کرائیں گے اور ہمارے ساتھ رہیں گے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے یقین دلایا کہ ہم ہمیشہ عوام کے درمیان رہے ہیں اور میں منتخب ہونے کے بعد ان علاقوں میں عوام کا شکریہ ادا کرنے بھی آؤں گا اور عوام کے مسائل بھی حل کراؤں گا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خواتین کے ووٹ بڑے پیمانے پر ڈلوائیں تاکہ ہم عوام کا مقدمہ لڑسکیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی میں گزشتہ عرصے میں جن لوگوں کو منتخب کیا گیا تھا ان کے دور میں امن و امان نہیں تھا ، روز لاشیں ملتی تھیں، ہمارا کاروبار تباہ کیا گیا، گاڑیاں جلائی گئیں،اگر آپ روزگار چاہتے ہیں ، کراچی میں امن و امان چاہتے ہیں تو کتاب کوووٹ دیں ، کتاب کو ووٹ دیں گے تو نظام بدلے گا اور عوام کی تقدیر بھی بدلے گی ، انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کو تقسیم ہونے بچائیں ، اگر ووٹ تقسیم کیا گیا تو دوبارہ سے حکومت ان ہی لوگوں کے پاس چلی جائے گی جن لوگوں نے ماضی میں کراچی کو تباہ و برباد کیا،دہشت گردی راج قائم کیا ، کراچی کا امن تباہ کیا،جماعت اسلامی صرف واحد جماعت تھی جس نے ان خراب حالات میں بھی مقابلہ کیا ، ہم نے گولی کے بدلے میں گولی نہیں چلائی بلکہ صبر وتحمل اور حکمت سے کام کیا ہم نے ان آبادیوںکو جوڑا جہاں پختون مہاجروں کی آبادیوں میں جانے میں خوف محسوس کیا کرتے تھے اور مہاجر پختون کی آبادیوں میں جانے میں خوف محسوس کرتے تھے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں