بہت ہو گیا سو دن پورے ہونے کو ‘اب تو وفاقی حکومت مسخرہ پن ختم کرے ‘بیرسٹر مرتضی وہاب

جمعرات 15 نومبر 2018 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) سندھ کے مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا سو دن پورے ہونے کو ہیں اب وفاقی حکومت مسخرہ پن ختم کرے وفاقی وزراء کایہ حال ہے کہ انہیں پیمرا اور نیپرا کے فرق کا علم نہیں گورنر سندھ کی گلابی انگریزی کی وجہ سے مذاق بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سنجیدگی اختیار کرے تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وفاقی حکومت اور وزرا سنجیدہ ہوجائیں سیاسی افق پر دھند آج کی نہیں بلکہ پچیس جولائی سے چھائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعدسے ملک میں سیاسی فوگ ہے وزیراعظم اپنے وزراکو کریش کورس کرادیں کیونکہ وزراء حکومتی امور سے نابلد ہیں انہیں پیمرا اور نیپرا کے فرق پتہ نہیں ہے اور ناہی ایم او یو کے بارے میں کچھ پتہ ہے ہمیں فکر ہے کہ یہ حکومت کیسے چلے گی اب تو یو ٹرن سے بات آگے نکل چکی ہے اب تو یو چورنگی بن چٴْکی ہے ایک سوال پر انہوں نے پی ٹی آئی وزراء کو ٹیوشن دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر وزیراعظم اپنے وزراء کی تربیت کے لئے کوئی کریش پروگرام شروع کرتے ہیں تو میں وہاں ٹیوشن پڑھانے کے لئے تیار ہوں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گورنرعمران اسماعیل کو اگرانگریزی پر عبورنہیں تو وہ اردو میں ٹوئیٹ کرسکتے ہیں اردو ہماری قومی زبان ہے اگرگورنر انگریزی خود نہیں لکھ سکتے تو ہماری یا کسی اورکی خدمات لے لیں تاکہ سوشل میڈیا پر رسوائی نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ٰعمران اسماعیل سے درخواست ہے کہ غلط انگریزی لکھنے کے بجائے اردو سندھی میں ٹوئٹ کردیاکریں حیرت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ حیرت ہے پنجاب کا وزیر بھی کھڑے ہوکر سندھ پر بات کرتا ہے جن سے اپنے مسائل حل نہیں ہورہے وہ دوسروں پر بات کرکے اپنا ٹائم پاس کررہے ہیں اب ٹائم پاس کرکے گزارہ نہیں ہونے والا، عوام حساب لیں گے۔ عوام صرف اجلاس نہیں کام چاہتی ہے پاکستان کے مسائل کیحل کے لئے جو سہانے خواب دکھائے گئے تھے ان کو پورا کریںکہا گیا کہ عمران خان وزیراعظم بنتے ہی 2 دوسو ارب لائیں گے لیکن وہ دو ارب بھی نہیں لاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوٹرن کی ڈکشنری میں تبدیلی آگئی ہے اور اب یو چورنگی پر تحریک انصاف کا جھنڈا لگ جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں طنز و مزح والی ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی حکومت کا مذاق بن رہا ہے لہذا وفاقی حکومت اپنی طرز حکمرانی پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں