بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں،وزیراعظم

کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے، اجلاس سے خطاب

پیر 21 اکتوبر 2019 23:36

بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں،وزیراعظم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں،وزیر اعظم نے حکام کو کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم عمران خان نے گورنرہائوس کراچی میں سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(SIDCL) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل،وفاقی وزیر پارلیمانی امور آعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی ذیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، ممبران سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، مئیر کراچی وسیم اختر، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،SIDCL بورڈ کے چیرمین ثمر علی خان، CEO SIDCLصالح احمد فاروقی اور سینیر افسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو وفاق کی طرف سے جاری کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے۔بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے سندھ صوبے کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔وزیر اعظم نے کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں