سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست

بدھ 21 اپریل 2021 18:25

سید مصطفیٰ کمال کی  چیف الیکشن کمشنر  سے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست کردی۔ مصطفیٰ کمال نے خط کے زریعے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں، سندھ کی حکومتی جماعت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے واضح آثار کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی گمراہ کن درخواست دی ہے۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 249 میں مورخہ 20 اپریل کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فقط 2 تھی، الیکشن کمیشن پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خون پسینے کی کمائی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں لگا چکی ہے، ضمنی انتخاب میں کسی بھی قسم کی تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بنے گی۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ کمال نے Rچیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ناصرف کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضمنی انتخاب مقرر کردہ 29 اپریل 2021 پر ہی کرائے جائیں بلکہ الیکشن کمیشن سندھ کی صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کی درخواست فوری طور پر خارج کرکہ مقررہ تاریخ 29 اپریل کو ہی ضمنی انتخابات یقینی بنائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں