’مسنگ پرسن‘ فہرست میں شامل لاپتہ 19 سالہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے شاہ رسول کالونی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کے کیس کی تحقیقات، نوجوان کے قتل میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف، ذرائع
دانش احمد انصاری ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:04
(جاری ہے)
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق علی رضا کو اغوا کرکے حب ساکران لے جاکر قتل کیا گیا، مقتول کا نام ہائی کورٹ کی مسنگ پرسن لسٹ میں بھی شامل تھا، پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور دیگر شواہد کی بنا پر کیس حل کیا۔
ایس ایس پی کے مطابق تفتیش کے دوران مقتول کے موبائل ریکارڈ سے نوید شہزاد نامی شخص کا نمبر ملا، جب اس کی لوکیشن چیک کی تو یہ نمبر وہاں ٹریس ہوا جہاں علی رضا کا موبائل آخری بار بند ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پہلے نوید شہزاد کو پنڈی گھیپ اٹک پنجاب سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے 2 پولیس اہلکاروں سے مل کر قتل کا اعتراف کیا، جس کی نشاندہی پر کانسٹیبل اسد اور اورنگزیب کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے علی رضا کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع علاقے شاہ رسول کالونی سے اغوا کیا اور اُسے حب کے قریب ساکران روڈ پر لے کر پہنچے، جہاں دونوں اہلکاروں نے جھاڑیوں میں لے جاکر نوجوان کو قتل کیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ نوجوان کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پولیس تینوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) فورس نے اجرتی قتل کروانے والے سابق ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے آج سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور ساتھیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان نے سیاہ گاڑی اور پولیس موبائل کی مدد سے فضل نامی شہری جو کسٹم کے لیے مخبری کا کام کرتا تھا اُسے گرفتار کیا۔ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ’ہارون کورائی کو فضل کو اغواکرنے اور قتل کیلئے استعمال کیا، اُسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی شکل دینے کی کوشش کی گئی، یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سپاری دے کر قتل کرایا گیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ فضل ایک مخبرتھا، جس کی مددسے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نےکارروائی کی اور 7 کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی، قبضےمیں لیا گیا مال مبینہ طورپر عمران مسعود، اس کےساتھی وحیدکاکڑکاتھا جبکہ اس کا تیسرا حصے دار عثمان شاہ تھا، جس نے اپنے تعلقات استعمال کر کے ہارون کورائی سے رابطہ کیا اور فضل کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار