کراچی پر مسلط پیپلز پارٹی کا غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو سندھ حکومت کے حوالے کررہا ہے، مصطفی کمال
یہ نہ صرف قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے بلکہ کراچی دشمنی اور ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کے وسائل اور اداروں کو کسی صورت سندھ حکومت کے حوالے نہیں کر سکتا،چیئر مین پاک سرزمین پارٹی
جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:23
(جاری ہے)
حقیقت تو یہ ہے کہ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے تک کی ویکسین نہیں۔
سندھ کی عوام اپنے مریضوں کو ٹھیلوں پر ہسپتال پہنچاتے ہیں لیکن وہاں پہنچنے پر بھی طبی امداد نا ملنے پر مریض موت کے منہ میں پہنچ جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں صرف موت بٹ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی آئی ایچ ڈی اور عباسی اسپتال پر جعلی ڈومیسائل پر غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نوازنے کیلئے قبضہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ پہلے فنڈز روک کر اداروں کو تباہ و برباد کرتی ہے، پھر اداروں پر قبضہ کرتی ہے اور میرٹ کا قتل کرکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھرتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پیپلزپارٹی کی نااہل اور تعصب زدہ حکومت کو تنبیہ کرتی ہے کہ پاکستان کے معاشی انجن کراچی میں سول نافرمانی کی تحریک کو ہوا دینے سے باز آجائے، بصورت دیگر ہمیں پیپلز پارٹی کا قبلہ ٹھیک کرنا آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہمارے دور نظامت میں کے آئی ایچ ڈی اور عباسی اسپتال عوام کی خدمت کے بہترین نمونے تھے جنہیں پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے کراچی دشمنی میں تباہ کر دیا ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ صحت اور تعلیم خالصتا مقامی حکومتوں کا کام ہے، ایک صوبائی وزیر اور اسکا سیکریٹری صوبے بھر کے اسکولوں اور اسپتالوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اور مہذب اقوام میں صحت اور تعلیم کے مراکز مقامی حکومتوں کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے صرف ایک ایجنڈے پر گامزن ہے کہ ملک کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کے وسائل کو مزید کیسے لوٹا اور قبضے میں لیا جائے۔ قوم جانتی ہے کہ اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوگئے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہر انتخابات کو اپنا آخری انتخاب سمجھ کر قیامت خیز لوٹ مار کرتی ہے۔ مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں کو مقامی حکومتوں کے زیر انتظام دیا جائے اور صوبائی سطح پر صرف قانون سازی یا پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ اگر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور عباسی شہید اسپتال کو سندھ حکومت کی تحویل میں دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور عوام کو انکا آئینی و قانونی حق نہیں دیا گیا تو حالات کی خرابی کی زمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار