ؤ گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،191 دکانداروں کا چالان 11لاکھ جرمانہ عائد

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

kکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) حکومت سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیائ خوردنوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بلا رعایت کاروائی کریں، انھوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیلئے اقدامات کریں او رشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں اور کاروائی کی رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی، کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا اور اس سلسلے میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکنہ ریلیف دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دباوں برداشت نہیں کیا جائیگا، کمشنر کراچی نے کہا کہ ہے کہ آج کہ روز گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں آج 191 دکانداروں کا چالان 11 لاکھ 9ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیااور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی، ضلع کورنگی میں اشیائ خوردنوش، مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 30دکانداروں کا چالان2 لاکھ4ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع جنوبی میں اشیائ خوردنوش، مرغی، سبزی، گوشت، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 18 دکانداروں کا چالان 1لاکھ 37ہزار500 سو جرمانہ عائد کیا، ضلع وسطی میں اشیائ خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، (پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 13دکانداروں کا چالان1 لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، ضلع ملیر میں اشیائ خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 10دکانداروں کا چالان 32ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،ضلع شرقی میں اشیائ خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 9دکانداروں کا چالان 30 ہزار500 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ضلع غربی میں اشیائ خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 14دکانداروں کا چالان 14 ہزارجرمانہ عائد کیا گیا،ضلع کیماڑی میں اشیائ خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 97دکانداروں کا چالان5 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات کمشنر کنٹرول روم نمبر 99203443 یاریسکیو 1299 پر درج کراسکتے ہیں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں