لاپتہ لڑکی بازیابی کیس :عدالت نے 9 نومبر کو متعلقہ ایس ایس اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی

دو ہفتوں میں لڑکی تلاش کر کے لائیں ورنہ آ ئی جی سندھ کو بلائیں گے،سند ھ ہائی کورٹ کے دوران سماعت ریمارکس

بدھ 1 نومبر 2023 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) سندھ ہائیکورٹ نے 20 سالہ لاپتہ لڑکی تانیہ کی بازیابی سے متعلق کیس میں 29 نومبر کو متعلقہ ایس ایس اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو ہفتوں میں لڑکی تلاش کر کے لائیں ورنہ آ ئی جی سندھ کو بلائیں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں 20 سالہ لڑکی تانیہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے لڑکی تلاش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس میں اتنی صلاحیت بھی نہیں ہے کہ گمشدہ لڑکی پولیس برآمد نہیں کر پارہی۔

(جاری ہے)

لڑکی کی والدہ نے موقف دیا کہ پولیس کو نوشہرہ فیروز کی تفصیلات پیش کیں مگر تفتیشی افسر ء تعاون نہیں کر رہے اور خدشہ ہے کہ بیٹی کے شوہر نے غائب کرایا ہے۔جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ روزنامچہ دیکھایا جائے لڑکی کو تلاش کرنے کے لئے کہاں کہاں چھاپے مارے گئی عدالت نے تفتیشی افسر سے لڑکی کو تلاش کرنے کا ریکارڈ پیش کرنے کو کہا تو تفتیشی افسر عدالت کے سامنے ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے ایس ایس پی کو روسٹرم پر بلالیا۔جسٹس امجد علی سہتو نے کہا دو ہفتوں میں لڑکی تلاش کر کے لائیں ورنہ آئی جی سندھ کو بلائیں گے۔عدالت نے 29 نومبر کو متعلقہ ایس ایس اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں