کراچی ،، لیاری والے عام انتخابات میں ایک بار پھر نسلوں سے وفا کی تاریخ رقم کریں گے، راشدحسین ربانی

منگل 17 جولائی 2018 00:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر راشدحسین ربانی نے کہا ہے کہ پچس جولائی این اے 246 سے بلاول بھٹو زرداری کی جیت کا دن ہے، لیاری والے عام انتخابات میں ایک بار پھر نسلوں سے وفا کی تاریخ رقم کریں گے، لیاری والوں کا بھٹوز سے صرف سیاسی رشتہ نہیں ہے، یہ محبت اور نظریئے کا رشتہ ہے، یہ فکری بلندی اور احساس کی رفعتوں کا رشتہ ہے، ان خیالات کا اظہار راشد حسین ربانی نے ٹیم شکیل چوہدری کی جانب سے کھولے گئے حلقہ این اے 246 کی گلستان کالونی یوسی 10 میں الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر پی ایس 108 کے امیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ نے کہا کہ پچس جولائی کو تیر ایسے چلے گا کہ بڑے بڑوں کے ہوش اڑجائیں گے، لیاری کراچی کا دل ہے اور یہ دل بلاول بھٹو زرداری جیت چکے ہیں، سینیٹر یوسف بلوچ نے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر واضح کیا کہ اگر کسی کی کوئی غلط فہمی ہے کہ لیاری سے پاکستان پیپلزپارٹی جیت نہیں سکے گی تو وہ خواب سے بیدار ہوجائے، لیاری کل بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور آج بھی جیالوں کا قلعہ ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت، پی پی کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شکیل چوہدری، عبداللہ رحیم بلوچ، عنایت اللہ مروت، یاسین گڈو، قاسم عزیر، امیدعلی انگاریہ، عبیداللہ اعوان اور حبیب اللہ لاسی نے بھی خطاب کیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں