کراچی میں ضمنی انتخابات ، ٹرن آوٹ کم رہا،کیمپ پر رش نہ ہونے کے برابر
گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد اور اسکیم 33 میں قائم پولنگ اسٹیشن اور انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی جانب سے لگائے گئے کیمپ خالی نظر آئے ہزارہ گوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون اندر لیجانے پر منع کرنے پر ایک بزرگ نے ووٹنگ کارڈ اور بوتھ کے اندراج کی پرچی پھاڑ کر پھینک دی اور بغیر ووٹ ڈالے پولنگ اسٹیشن سے باہر نکل گئے
اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10
(جاری ہے)
کراچی کے حلقہ 243 کی نشست عمران خان نے خالی کی تھی۔ اس پر پی ٹی آئی کی جانب سے محمد عالمگیر خان، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے عامر ولی الدین چشتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حاکم علی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار تھے۔
اصل مقابلہ ان تینوں امیدواروں کے درمیان ہی قرار دیا جا رہا تھا چونکہ عمران خان کے 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں اس نشست پر جیتنے کے سبب ضمنی انتخابات میں عالمگیر خان کو ہی اس سیٹ پر فوقیت حاصل تھی لیکن متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار عامر ولی الدین چشتی نے بھی ضمنی انتخاب جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حاکم علی کو بھی اس حلقہ کے دیہی علاقوں سے کافی ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ان علاقوں کے لوگ صبح سے ہی ووٹ کاسٹ کرنے نکل آئے تھے اور پیپلز پارٹی کے کیمپ پر ان کی بڑی تعداد بھی نظر آرہی تھی۔دوسری جانب این اے 243 کراچی ایسٹ 2سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخابات کے موقع پر قائم پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹوں کو کھانا، چائے اور پانی کی فراہمی کیلئے امیدواروں کے کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انتخاب کے موقع پر تمام پارٹیوں نے صبح سے ہی اپنے اپنے ایجنٹوں کو کیمپوں میں بلایا تھا اور ان کو پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی کیلئے صبح سات بجے پہنچانا شروع کردیا تھا۔پولنگ ایجنٹس کیلئے کھانا، چائے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف پارٹیوں نے اپنے اپنے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کے اجازت نامے کے ساتھ بھیجا لیکن پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیوٹی انجام دینے والے رینجرز اہلکاروں نے ان کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے والے اعلی اہلکاروں کی مداخلت پر ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں نے پولنگ ایجنٹوں کو کھانے اور دیگر چیزوں کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ضمنی انتخاب کے موقع پر موبائل فونز اندر لیجانے کی پابندی برقرار رہی۔ 25 جولائی کو بھی عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز کو موبائل فونز اندر لیجانے کی اجازت نہیں تھی اور کئی ووٹرز کو فون ہونے پر ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا تھا۔ضمنی انتخاب کے موقع پر بھی موبائل فون کو پولنگ اسٹیشن کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے باوجود کئی ووٹرز موبائل فون ساتھ لائے تھے اور سیکوریٹی اہلکاروں نے ان کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔گلشن اقبال کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون اندر لیجانے پر منع کرنے پر ایک بزرگ نے ووٹنگ کارڈ اور بوتھ کے اندراج کی پرچی پھاڑ کر پھینک دی اور بغیر ووٹ ڈالے پولنگ اسٹیشن سے باہر نکل گئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار