ڈالر کی اڑان اورکمرتوڑ مہنگائی نے وزیراعظم کی معاشی ٹیم کواناڑی ثابت کردیا،جماعت اسلامی

بیرونی قرضوں پر خود کشی کرنے کو ترجیح دینے والے عمران خان آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدہ ریزہوگئے

پیر 15 اکتوبر 2018 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈالر کی اڑان اور کمر توڑ مہنگائی کے طوفان نے معاشی ماہرین کے دعویدار کھلاڑیوں کی ٹیم کو اناڑی ثابت کردیا ہے۔ بیرونی قرضوں پر خود کشی کرنے کو ترجیح دینے والے عمران خان نے آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدہ ریز کر کے بھوک و افلاس اور مہنگائی کے مارے عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔

پیٹرول، گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ڈالر کی اڑان سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عوام عمران خان کی جانب سے ملک کو کرپشن سے پاک پاکستان ،سودی معیشت کا خاتمہ اورمدینہ جیسی مثالی ریاست بنانے والے اعلان کے لیے عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن اورسودی معیشت نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے اعلان کردہ سودنوں کے پلان کو پچاس دن گذرجانے کے باوجو دپی ٹی آئی حکومت اپنے وعدووں کے برعکس عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات سمیت ریلیف دینے کے بجائے ٹیکسزومہنگائی کے بم گراکران کی زندگی مزید مشکل بنائی جارہی ہے۔بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرائی جارہی ہے۔حکومت عوام کی حالت زارپررحم،مہنگائی کو کنٹرول اورعام آدمی کا معیار زندگی بھتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں