فواد چوہدری اپنے لیڈرعمران خان کی فکر کریں ،ْترجمان آصف زرداری

آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں، عمران خان کی حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں ،ْترجمان

اتوار 18 نومبر 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں