نوجوان نئے پاکستان کا خواب پورا کرسکتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی مارکیٹ میں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے، صدرمملکت
نئی تبدیلی میں قدم رکھنے والے نوجوان آپ ہیں آج جو کچھ پڑھایا جائیگا اسے صرف سمجھنے کی ضرورت ہے گھر بیٹھے ہی کاروبار کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرعارف علوی
اتوار 20 جنوری 2019 15:50
(جاری ہے)
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول تقریب میں موجودتھے ٹیسٹ تین مرحلے میں لئے جائیں گے، جس کا پہلا مرحلا اتوارکوکراچی میں منعقد کیا گیا۔17452 طلبا انٹری ٹیسٹ دینے کے اہل قرار پائے گئے۔
پہلے مرحلے میں ہونے والے ٹیسٹ میں 5017 امیدوار شریک ہوئے۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ مصنوعی ذہانت سے ایک چوتھا صنعتی انقلاب آرہا ہے ،پہلا انڈسٹریل انقلاب اسٹیم انجن رہا ،دوسرا انقلاب ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر چیزیں تھیں چوتھے انقلاب میں بے انتہا ڈیٹا موجود ہے ،طلبہ کء سوچ کو اپ گریڈ کر کے صنعتی انقلاب کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے ،منسٹر آئی ٹی نے ان چیزوں کو سمجھتے ہوئے آئی ٹی میں کام کروایا ،اگر تمام بچے یہ امتحان پاس کر لیتے ہیں تو وہ سب بھی داخلے کے اہل ہوں گے ،طلبہ گھر بیٹھے بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کے بعد لاہور اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی جائیں گے انہوں نے کہاکہ کینیڈا میں دولاکھ ایسے لوگ چاہئیں جو مصنوعی ذہانت پر کام کر سکیں۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آئی ٹی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے ،اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ جس نے خود کو بدلنے کا ارادہ نہ کیا ہو ،جو خود کو نہیں بدلتے انہیں خدا بھی نہیں بدلتا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،آنے والے چند سالوں میں ہم نے خود کو تبدیل نہیں کیا تو ہم دنیا سے باہر ہو جائیں گے اب یہ کام کا وقت ہے بات کا نہیں،سچائی منزل ہے اور منزل تک پہنچنے کا راستہ بھی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے تو نوجوانوں کو ڈیجیٹلائز کرنا ہوگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے اور کراچی کے طالبعلم آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار