کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

بجلی کی بندش اور گرمی کے باعث شہریوں کو رات جاگ کر گزارنا پڑی جبکہ اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

منگل 23 جولائی 2019 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) کراچی میں ہلکی بارش کے بعدبجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب شہر میں بوندا باندی شروع ہوتے ہی متعدد فیڈرز ٹرمپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن تقریباً رات 11 بجے ہوا، جس سے گارڈن، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، صفورا گوٹھ، سعدی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، کلفٹن، ڈیفنس، فیڈرل بی ایریا، رضویہ، ناظم ا?باد، نارتھ ناظم ا?باد، نارتھ کراچی، گلشن معمار، کھارادر سمیت متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، تاہم کچھ علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی جبکہ اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی بندش اور گرمی کے باعث شہریوں کو رات جاگ کر گزارنا پڑی جبکہ اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کے مطابق بارش کے شروع ہوتے ہی ان کے علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا، جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کے الیکٹرک کو شکایات کرنے کے باوجود بھی بجلی بحال نہیں ہوئی۔دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث متاثرہ فیڈرز بحال کیے جاچکے ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی عارضی طور پر بند کی گئی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام کر رہی ہیں اور ہم تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کراچی میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہو بلکہ ایک سال کے دوران شہر میں کئی مرتبہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں۔اگرچہ کے الیکٹرک کی جانب سے متعدد مرتبہ نظام میں بہتری کے دعوے تو کیے گئے لیکن حقیقت میں ایسا نظر نہیں ا?یا۔

رواں سال 25 جنوری کو صبح سویرے ہونے والے بریک ڈاؤن سے کراچی کے 80 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔اس سے قبل نومبر کے مہینے میں ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث شہر قائد کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔یہی نہیں بلکہ اکتوبر 2018 میں ایک ہفتہ ایسا بھی گزرا تھا، جہاں کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا نظام ایک ہفتے میں 3 مرتبہ خراب ہوا تھا اور شہریوں کو گرمی کے موسم میں بجلی کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں