عمران خان قدرت کے عذاب سے ڈریں،علی اکبر گجر

عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے نواز شریف کی صحت کے بارے میں مسلط حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کا سبب بن رہا ہے ٰ لیگی کارکنوں اور چاہنے والوں کے صبر کا امتحان عمران خان کی حکومت کے لئے مشکلات کا پہاڑ ثابت ہوگا․ حکومتی رویوں میں تبدیلی نہ آئی تو عمران خان کے لئے مزید حکومت میں رہنا مشکل ہوجائے گا، سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

بدھ 13 نومبر 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ عمران خان قدرت کے عذاب سے ڈریں ․عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں مسلط حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کا سبب بن رہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور چاہنے والوں کے صبر کا امتحان عمران خان کی حکومت کے لئے مشکلات کا پہاڑ ثابت ہوگا․ حکومتی رویوں میں تبدیلی نہ آئی تو عمران خان کے لئے مزید حکومت میں رہنا مشکل ہوجائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ قائد نواز شریف کی صحت پر تحریک انصاف کی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں․ میاں نواز شریف جلد صحتیاب ہوکر اپی قیادت میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گی․ تحریک انصاف کی نا اہل اور ناتجربہ کار حکومت ملکی تاریخ میںعوام کی سب سے بڑی دشمن ثابت ہوئی ہی․ ریاستی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی ہر طرف مہنگائی، رشوت، کرپشن اور بے روزگاری نے اپنی اپنی حکومتیں قائم کر رکھی ہیں اور نا نہاد تحریک انصاف خاموش تماشائی بن کر عوام کی رگوں سے خون نچوڑے جانے کا تماشہ دیکھ رہی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مسلط حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت پر اپنی سیاست چمکانے کا سلسلہ بند کرے عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں غیر مشروط طور پر میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لئے جانے کی راہ میں روڑے نہ اٹکائی․ میاں محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی کے پیچھے بھی جیل میں میاں نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والا حکومتی سلوک ہے جس کی تحقیقات ضرور کروائی جائیں گی․ عدالتی فیصلے کے بعد میاں محمد نواز شریف کے علاج پر پابندیاں لگانے والی عمران خان کی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں