کاگف کا کچی آبادی کی پوری فیملی میں کورونا کی تصدیق پر تشویش کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) کچی آبادیز اینڈگوٹھ فیڈریشن أف پاکستان (کاگف)نے ضلع وسطی کی کچی آبادی میں فیملی کے سربراہ، ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی سمیت خاندان کے 7 افراد میں کورونا کی تصدیق پر تشویش کا اظہار کیا ہے (کاگف) کے سینئر وائس چیئرمین امدادعلی لاشاری نے کہا ہے کے (کاگف) ملک بھرکی کچی آبادی اور گوٹھوں میں احتیاطی تدابیر اور وباسے بچاؤکے لئے اپنی مددآپ کے تحت اپنی مدد أپ کے تحت اقدامات تو شروع کئے ہیں مگر جو کام حکومت یا انتظامیہ کر سکتی ہے NGO نہی کر سکتی انہوں نے کہاکہ (کاگف) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور وزیرکچی آبادیز حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں عالمی وبا کروناسے بچاؤکے لئے سرکاری سطح پر خصوصی اقدامات اور اسپرے کے لئے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

جو انہوں نے جاری بھی کئے مگر افسوس کہ انتظامیہ نے پوش علاقوں کے علاوہ کچی أبادیوں اور گوٹھوں کی طرف توجہ نہی دی جسکے نتیجے میں ایک دم کچی أبادی سے کیسوں کا منظرعام پر أنا انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے لہذا حکومت فوری طور پرکچی أبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو اس وبا ء سے مزید محفوظ رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی ایک لاکھ پینتیس ہزارکچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکین کچی آبادیز اینڈگوٹھ فیڈریشن پاکستان کی مرکزی قیادت کے احکامات کی روشنی میں اپنی مددآپ کے تحت میدان عمل میں ہے اور حفاظتی واحتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں اور کچی آبادیوں کی مساجد میں استغفار اور آیت کریمہ کا ورد جاری وساری ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے ملی یکجہتی کی فضاء قائم کریں اور وزراء پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرتے ہوئے عوام کی خدمت کواپناشعاربناتے ہوئے عملی اقدامات کریںانہوںنے کہا کہ کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان اپنے قا ئد سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبند ی کی قیادت میں 39 سالوں سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں کے خلاف برسرپیکار ہے’کاگف‘ 39 سالوں سے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں سمیت بدعنوان نوکر شاہی کے خلاف جہاد کر رہی ہے جیسے کچی آبادیز قوانین نافذ کروانے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدعنوانی، لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور کچی آبادیوں و گوٹھوں کے مکینوں کے مالکانہ حقوق ان کو بنیادی ضروریات زندگی فراہمی کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیئے عالمی وباء کرونا سے نجات کے بعد کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’کاگف‘ کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آل پاکستان کچی آبادی و گوٹھ کنوینشن کا انعقاد کیا جا ئے گا تاکہ لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں کے خلاف تحریک چلانے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کھڑا کرنے کے لیئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔

امدادعلی لاشاری نے نیشنل میڈیکل سینٹر کالا پل کراچی میں علاج کے نام سے لوٹ مار اور مریضوں سے ناروا سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے کسی بھی بیماری کے سلسلے میں نیشنل میڈیکل سینٹر کالا پل کا رخ نہ کریں کیونکہ انتظامیہ نے سو کالڈ سرجن اور ڈاکٹر مقرر کئے ہوئے ہیں جو مریضوںکو موت کے سوا کچھ نہیںدے سکتے اطلاع کے مطابق کئی خاندان اس میڈیکل سینٹر تباہ برباد ہوچکے ہیں مگر افسوس کہ سیاسی پشت پناہی کی بناء پر محکمہ صحت کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کرتا انہوں نے متاثرین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل میڈیکل سینٹر کالا پل کراچی کی کسی بھی قسم کی شکایت یا علاج میں و معالجے میں دقت ان سے اس فون نمبر 0213529741 پر رابطہ یا شکایات کی تصدیق کر سکتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی اور وزیر صحت سے تحقیقات اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں