لاڑکانہ میں ڈیڑھ سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،فضہ ذیشان

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی صدر وومن ونگ فضہ زیشان لاڑکانہ بھینس کالونی میں ڈیڑھ سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گرنے سے ہلاکت کے معاملے پر کہا کہ لاڑکانہ میں ڈیڑھ سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ کے فوری نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں سال بدل گیا مگر سندھ کے حالات نہیں بدلے سندھ حکومت صوبے کے بدترین بلدیاتی نظام کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے سندھ کے عوام اپنے پیاروں کے جنازے بھی گندے پانی سے لیکر گزرتے ہیں سندھ حکومت کے ڈی سیز اور ایڈمنسٹریٹر بھی کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں صوبے میں عوام کی زندگیوں کو جانوروں سے بھی بدتر بنادیا ہے سندھ میں آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی صوبے کے عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات دلانا ضروری ہے بچی کی ہلاکت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں