وزیراعلیٰ سندھ کو نہ کوئی سمن ملا ہے اور نہ ہی کوئی ریفرنس دائر ہوا ،مرتضیٰ وہاب

مراد علی شاہ کے خلاف صرف انکوائری چل رہی ہے ، عمران خان نے خود فارن فنڈنگ معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی حکومت سندھ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز قومی ادارہ برائے امراض قلب کے حوالے کررہی ہے ،صوبائی مشیر قانون کی گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2021 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نیب کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا اور نہ ہی کوہی ریفرنس دائر کیا گیا ہے انکے خلاف صرف انکوائری چل رہی ہے حکومت سندھ نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز قومی ادارہ برائے امراض قلب کو دینے کا اعلان، اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ سے متصل فوارہ چوک پر مونومنٹ اور اسکی ازسر نو تعمیر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو نہیں چلا پارہی جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو این آئی وی سی ڈی کو دیکر شہریوں کو ایک بہتر سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود فارن فنڈنگ معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی پی ٹی آئی مناظرے بعد میں کرے پہلے الیکشن کمیشن میں جواب دیں وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں وزیراعظم یہ بتائیں کہ فنڈز کہاں سے آئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کا استحصال کیاہے بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیاگیا عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم کو پاکستان کے عوام کی نہیں اقتدار کی زیادہ فکر ہے نیپاکااسپتال آپریشنل ہے وزیراعظم آئی ایچ ڈی کوبھی این آئی سی وی ڈی سے منسلک کریں گے وزیراعلی سندھ کونیب سے کوئی سمن نہیں ملاکوئی ریفرنس دائرنہیں ہوا انکوائری چل ہی تھی ہمارے اوپر فرخ حبیب الزم لگارہے ہیں توجہ کوہٹانے کے لئے ایساکررہے ہیں ہم ہرسال الیکشن کمیشن کوحساب جمع کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے کہا ان کوٹف ٹائم دے رہاہوں مرادعلی شاہ کے خلاف بھی ٹف ٹائم دینے پرکیس داخل کیا گیا ہے قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے نے فوارہ چورنگی پر مونومنٹ کا افتتاح کیا یہ مونومنٹ نجی شعبے کے اشتراک سے بنایاگیا ہے مونومنٹ سندھ حکومت کی کلین گرین کراچی مہم کا حصہ ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی کونسلز سرکاری فنڈز اور نجی شعبے کی مدد سے پارکس،گرین بیلٹس کی تعمیر وخوبصورتی کا کام کررہی ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ فوارہ چوک کی ازسر نو تعمیر اور مونومنٹ لگائے جانے سے نہ صرف اس چورنگی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں