کشمیر میں فیک فائنڈنگ مشن بھجا جائے جو وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے،عبدالحمید لون

جمعرات 28 جنوری 2021 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) جموں و کشمیر کے حریت رہنماء عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان وزارت خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے اسپیشل ڈسک قائم کرے۔ قرار داد پر عمل درآمد کے لئے اقوام متحدہ استصواب رائے کا کمیشن قائم کرے اورکشمیر میں فیک فائنڈنگ مشن بھجا جائے جو وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے۔

بھارتی فورسز ایک لاکھ سات ہزار بچوں کو یتیم کر چکی مگر بین الاقوامی برادری کی اس طرح توجہ نہیں جس کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عابد عباسی، بشیر سدوزئی، ایاز موتی والا، سلیم بٹ اور صابر حسین کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمریوں کے تسلیم شدہ حق کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ایک لاکھ سات ہزار بچے یتیم ہو چکے۔ 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔14 ہزار سے زیادہ نوجوان بھارت کے مختلف علاقوں میں ٹارچرسیلز میں بند ہیں جن پر انسان سوز تشدد ہو رہا ہے۔ 8 ہزار نوجوان لا پتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا مگر بین الاقوامی برادری بھارت پر اس انداز میں دباو نہیں ڈال رہی۔ لہذا اب ہمیں سفارت کاری کو تیز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈسک قائم کئے جائیں جو کشمیر کے حوالے سے کل وقتی سفارت کاری کریں۔

ایک سوال کے جواب میں کشمیری حریت رہنماء نے کہا کہ پاکستانی قوم سے ہمیں کوئی شکایت نہیں وہ ہمارے پشت بان ہیں، پاکستان کی حکومت سمیت ہر سیاسی پارٹی نے ہمارے موقف کی تائید کی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی نہیں کہا کہ مسلحہ جدوجہد میں پاکستان ہماری عملی مدد کرے وہ ہم کشمیری جاری رکھیں گے یہ ہمارا حق ہے مقبوضہ کشمیر کا نوجوان خالی ہاتھ 15 لاکھ بھارتی فوج سے لڑھ رہا ہے پاکستانی عوام اور حکومت ہماری اس آواز اور بھارت کے ساتھ لڑائی کے مقصد کو دنیا تک پہنچائیں جو ہمارا حق خودارادیت ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی نہیں ہے۔ سکھوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کشمیریوں کا قائد اعظم کے پاکستان کا انتخاب کا فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر ہماری تحریک کی حمایت کریں۔عابد عباسی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت ایک سال میں ڈھائی ہزار سے زائد سرحدی خلاف ورزیاں کر چکا۔ ایاز موتی والا نے کہا کہ نوجوان ہفتے میں دس منٹ کشمیر کے لیے نکالیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں