بارشوں سے ہونے والی گندگی کیچڑ اور کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی فوری صفائی اور شہرے میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے ، جمعیت علمائے اسلام(س)

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام(س) صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی ،مولانا اقبال اللہ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی شہرمیں ہونے والی تباہی کے پیش نظر حکومت فی الفور عوام کو رلیف فراہم کرے اور متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے جو لوگ بے گھر ہوگئے ہیں انکی رہائش کا مناسب انتظام کریریاست کی زمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ قدرتی آفات میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے جان مال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے عوام کے پاس موجودہ وقت میں نا رہنے کی جگہ بچی ہے اور نا اپنا بچا کچا سامان کو محفوظ کرنے کے لئے کوئی جگہ ہے اور نا خردنوش کا سامان ہے حکومت اپنی ذمداری کا مظاہرہ کرے اور متاثرین کی امداد کے لئے حکمت عملی مرتب کرے اور تمام اداروں کو اس کام میں فعال کرے ،بارشکی موجودہ صورت حال حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،حکومتی اہلکاروں کے دعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،کے الیکٹرک کی نااہلی کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ضعیف ، بیمار افراداور معصوم بچے بلبلا اٹھے بلکہ کئی انسانی جانیں بھی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،کراچی شہر جو ایک وقت روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا لیکن آج اپنی زبوحالی کی بنا پر کسی مسیحا کا منتظر نظر آتا ہے ریاستی حکمرانوں کے موجودہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ریاست کو اسی فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی ضروریا ت کے لئے کسی مسیحا کا منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ،معیاری تعلیم کے لئے سرکاری سطح کا معیاری تعلیم ادارا قائم نہیں کیا جاسکا ،صحت کا یہ عالم ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں بلکہ بعض ہسپتالوں میں عملہ تک موجود نہیں ،ارباب اقتدار صرف ریاست کے حکمران بنے ہوئے ہیں اور ریاست کو اغیار کے رحم کرم پر چھوڑاہوا ہے ،یہاں تک کے نالوں کی صفائی کے لئے بھی حکومت رفاہی اداروں کی مدد لے رہی ہے ،صفائی اور ترقیاتی بجٹ صرف اسمبلیوں میں پیش کرنے کے لئے ہے اس کے بعد یہ بجٹ کس کس کی جبیب میں جاتا ہے کچھ علم نہیں ،حکمرانوں نے اپنی روش نا بدلی تو عوامی انقلاب ان سب کو بہا کر لے جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں