کراچی،بلاول بھٹو زرداری کا ضلع اٹک، ضلع خیبر اور ضلع اوکاڑہ میں مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر جیالوں کو شاباش

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:12

کراچی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع اٹک، ضلع خیبر اور ضلع اوکاڑہ میں مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر جیالوں کو شاباش دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوًس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے خیبر تک مہنگائی کے خلاف پی پی پی کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام کی مثالی شرکت نے عمران خان کی جعلی مقبولیت کی پول کھول دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے ستائے عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر ہیں، اب یہ سفر پی ٹی آئی کے اقتدار کے خاتمے کی منزل تک جائے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں